Blog
Books
Search Hadith

حیض کے ایام میں بیوی سے ہم بستری کرنے سے ڈرانے کا بیان

۔ (۹۳۴)۔عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَؓ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ أَتٰی حَائِضًا أَوِ امْرَأَۃً فِی دُبُرِہَا أَوْ کَاہِنًا فَصَدَّقَہُ فَقَدْ بَرِیئَ بِمَا أَنْزَلَ اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ۔)) (مسند أحمد: ۹۲۷۹)

سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جس نے حائضہ بیوی سے جماع کیا یا اپنی بیوی کو پشت سے استعمال کیا یا جو نجومی کے پاس گیا اور اس کی تصدیق کی، وہ اس دین سے بری ہو جائے گا، جو اللہ تعالیٰ نے جنابِ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر نازل کیا۔
Haidth Number: 934
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۴) حدیث محتمل للتحسین۔ أخرجہ ابوداود: ۳۹۰۴، والترمذی: ۱۳۵، وابن ماجہ: ۶۳۹ (انظر: ۹۲۹۰)

Wazahat

فوائد:… بیوی کو پشت سے استعمال کرنے سے مراد غیر فطری جماع ہے، یعنی پائخانہ والی جگہ کو استعمال کرنا ہے، خاوندوں کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے جس عضو کو حق زوجیت کا محل قرار دیا ہے، اسی کو استعمال کریں۔ حیض کے دوران جماع کرنا حرام ہے۔