Blog
Books
Search Hadith

راست روی اور نیکی کے ساتھ فقیری کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۳۰۵)۔ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، اِذَا صَلَّی بِالنَّاسِ خَرَّ رِجَالٌ مِنْ قَامَتِھِمْ فِی الصَّلَاۃِ لِمَا بِھِمْ مِنَ الْخَصَاصَۃِ، وَھُمْ مِنْ اَصْحَابِ الصُّفَّۃِ، حَتّٰییَقُوْلَ الْاَعْرَابُ: اِنَّ ھٰؤُلائِ مَجَانِیْنُ، فَاِذَا قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الصَّلَاۃَ انْصَرَفَ اِلَیْھِمْ فَقَالَ لَھُمْ: ((لَوْ تَعْلَمُوْنَ مَالَکَمُ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ لَاَحْبَبْتُمْ لَوْ اَنَّکُمْ تَزْدَادُوْنَ حَاجَۃً وَفَاقَۃً۔)) قاَلَ فَضَالَۃُ: واَنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمَئِذٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۴۳۵)

۔ سیدنا فضالہ بن عبید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے تو بھوک کی وجہ لوگ نماز کے قیام کے دوران گر جاتے تھے، ایسے لوگوں کا تعلق اصحاب ِ صفہ سے ہوتا تھا، بدّو لوگ کہتے تھے: یہ تو پاگل ہو گئے ہیں، پس جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کو پورا کرتے تو ان کی طرف پھر کر فرماتے: اگر تم کو پتہ چل جائے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے لیے کیا اجرو ثواب ہے تو تم یہ پسند کرو گے کہ کاش حاجت اور فاقے میں اور اضافہ ہو جائے۔ سیدنا فضالہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں اس دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا۔
Haidth Number: 9305
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۰۵) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۳۶۸ (انظر: ۲۳۹۳۸)

Wazahat

فوائد:… سبحان اللہ! اگر کوئی آدمی فقر و فاقہ کے ایام صبر کے ساتھ گزار دے گا تو موت کے بعد والی گھاٹیاں آسانی سے طے کر لے گا۔