Blog
Books
Search Hadith

جس نے حائضہ بیوی سے جماع کر لیا، اس کے کفارے کا بیان

۔ (۹۳۵)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الَّذِیْ یَأْتِیْ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ ((یَتَصَدَّقُ بِدِیْنَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِیْنَارٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۰۳۲)

سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ جو آدمی حائضہ بیوی سے مجامعت کرتا ہے، اس کے بارے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: وہ ایک دینار یا نصف دینار کا صدقہ کرے۔
Haidth Number: 935
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۵) قال الالبانی: صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۲۶۴، ۲۱۶۸، وابن ماجہ: ۶۴۰،والنسائی: ۱/ ۱۵۳(انظر: ۲۰۳۲)

Wazahat

فوائد:… دینار سے مراد سونے کا سکّہ ہے، اس کا وزن (4)ماشہ اور (4) رتی ہے۔