Blog
Books
Search Hadith

راست روی اور نیکی کے ساتھ فقیری کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۳۱۱)۔ عَنْ اَبِی الْعَلَائِ بْنِ الشِّخِّیْرِ، حَدَّثَنِی اَحَدُ بَنِیْ سُلَیْمٍ وَلا اَحْسَبُہُ اِلَّا قَدْ رَاٰی رَسُوْلَ اللَّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ یَبْتَلِیْ عَبْدَہُ بِمَا اَعْطَاہُ فَمَنْ رَضِیَ بِمَا قَسَمَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ لَہُ بَارَکَ اللّٰہُ لَہُ فِیْہِ وَوَسِعَہُ، وَمَنْ لَّمْ یَرْضَ لَمْ یُبَارِکْ لَہُ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۴۵)

۔ ابو العلاء کہتے ہیں: بنو سُلَیم کے ایک آدمی نے مجھے بیان کیا، میرایہی خیال ہے کہ اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تھا، بہرحال اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو اس چیز کے ساتھ آزماتا ہے، جو اس کو عطا کرتا ہے، پس جو شخص اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہو جائے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے رزق میں برکت کرتا ہے اور مزید وسعت عطا کرتا ہے اور جو اس تقسیم پر راضی نہیںہوتا، اس کے رزق میں برکت نہیں کی جاتی۔
Haidth Number: 9311
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۱۱) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ البیھقی فی الشعب : ۹۷۲۵ (انظر: ۲۰۲۷۹)

Wazahat

فوائد:… اگر فقر وفاقہ کی وجہ سے نیکی اور راست روی کے امور متأثر نہ ہوں تو پھر ایسی فقیری آخرت کے حساب و کتاب کے لیے مفید ہو گی۔