Blog
Books
Search Hadith

فقیر مہاجرین اور کمزور لوگوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۹۳۱۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ وَنحْنُ عِنْدَہُ: ((طُوْبٰی لِلْغُرَبَائِ۔)) فَقِیْلَ: مَنِ الْغُرَبَائُ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اُنَاسٌ صَالِحُوْنَ فِی اُنَاسٍ سُوئٍ کَثِیْرٍ، مَنْیَعْصِیْھِمْ اَکْثَرُ مِمَّنْ یُطِیْعُھُمْ۔)) قَالَ: وَکُنَّا عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَوْمًا آخَرَ حِیْنَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((سَیَاْتِی اُنَاسٌ مِنْ اُمَّتِییَوْمَ الْقَیَامَۃِ نُوْرُھُمْ کَضَوْئِ الشَّمْسِ۔)) قُلْنَا: مَنْ اُولٰئِکَ؟ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! (وَفِی رَوَایَۃٍ) فَقَالَ: اَبُوْبَکْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نَحْنُ ھُمْ یاَرَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((لَاَ، وَلَکُمْ خَیْرٌ کَثِیْرٌ۔)) فَقَالَ: ((فُقَرَائُ الْمُھَاجِرِیْنَ الَّذِیْنَ تُتَّقَی بِھِمُ الْمَکَارِہُ، یَمُوْتُ اَحَدُھُمْ وَحَاجَتُہُ فِی صَدْرِہِ، یُحْشَرُوْنَ مِنْ اَقْطَارِ الْاَرْضِ۔)) (مسند احمد: ۶۶۵۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا، جبکہ ہم آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھے: غُرَباء کے لیے خوشخبری ہے۔ کسی نے کہا: غرباء کون لوگ ہیں؟ اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ بہت زیادہ برے لوگوں کے اندر پائے جانے والے نیک لوگ ہوتے ہیں، ان کی بات نہ ماننے والوں کی تعداد بات ماننے والوں کی بہ نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ایک اور دن کی بات ہے، سورج طلوع ہو رہا تھا، جبکہ ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس موجود تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن میرے امت میں سے ایسے لوگ آئیں گے کہ ان کا نور سورج کی روشنی کی طرح ہو گا۔ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ کون لوگ ہوں گے؟ ایک روایت میں ہے: سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ان سے مراد ہم لوگ ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جی نہیں، اور تم لوگوں میں بھی بڑی خیر ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ فقراء مہاجرین ہیں، جن کے ذریعے ناپسندیدہ چیزوں سے بچا جاتا ہے اور ان میں جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اس کی ضرورت اس کے سینے میں ہوتی ہے، ان لوگوں کو زمین کے مختلف خطوں سے جمع کیا جائے گا۔
Haidth Number: 9312
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۱۲) تخریج: حدیث حسن لغیرہ (انظر: ۶۶۵۰)

Wazahat

فوائد:… فقراء مہاجرین کے جہاد کی وجہ سے دوسرے لوگوں کو امن ملتا ہے، سینے میں ضرورت ہونے سے مراد یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی میں اپنے دل کی خواہش پوری نہ کر سکے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے مہمان بن گئے۔