Blog
Books
Search Hadith

فقیر مہاجرین اور کمزور لوگوں کی فضیلت کا بیان

۔ (۹۳۱۷)۔ عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو، اَنَّ سَلْمَانَ وَصُہَیْبًا وَبِلَالًا کَانُوْا قُعُوْدًا فِیْ اُنَاسٍ فَمَرَّ بِھِمْ اَبُوْ سُفْیَانَ بْنُ حَرْبٍ فَقَالُوْا: مَا اَخَذَتْ سُیُوْفُ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالیٰ مِنْ عُنُقِ عَدُوِّ اللّٰہِ مَأْخَذَھَا بَعْدُ، فَقَالَ اَبُوْ بَکْرٍ: اَتَقُوْلُوْنَ ھٰذَا لِشَیْخِ قُرَیْشٍ وَسَیِّدِھَا؟ قَالَ: فَاُخْبِرَ بِذٰلِکَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((یَا اَبَابَکْرٍ، لَعَلَّکَ اَغْضِبْتَھُمْ، فَلَئِنْ کُنْتَ اَغْضَبْتَھُمْ لَقَدْ اَغْضَبْتَ رَبَّکَ تَبارَکَ وَتَعَالیٰ۔)) فَرَجَعَ اِلَیْھِمْ فَقَالَ: اَیْ اِخْوَتَنَا! لَعَلَّکُمْ غَضَبْتُمْ؟ فَقَالُوْا: لا یَااَبَابَکْرٍ،یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکَ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۱۶)

۔ سیدنا عائذ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا سلمان، سیدنا صہیب اور سیدنا بلال کچھ لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے، وہاں سید نا ابو سفیان بن حرب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا گزر ہوا، اِن لوگوں نے کہا: اللہ کے دشمن کی گردن اتارنے میں اللہ کی تلواروں نے اپنا حق ادا نہیں کیا، سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: کیا تم یہ بات قریش کے بزرگ اور سردار کے بارے میں کہتے ہو؟ (کچھ خیال کرو)۔ پھر جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ ساری بات بتلائی گئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر! شاید تو نے ان کو ناراض کر دیا ہو اور اگر تو نے ان کو ناراض کر دیا تو تیرا ربّ بھی تجھ پر ناراض ہو جائے گا۔ یہ سن کر سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کی طرف لوٹے اور کہا: اے ہمارے بھائیو! شاید تم مجھ سے ناراض ہو گئے ہو؟ انھوں نے کہا: نہیں، اے ابو بکر! اللہ تعالیٰ تجھ کو بخش دے۔
Haidth Number: 9317
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۱۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۰۴ (انظر: ۲۰۶۴۰)

Wazahat

فوائد:… غور کریں کہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جیسی عظیم ہستی کو فقیر صحابہ کے حقوق کے بارے میں متنبہ کیا جا رہا ہے، حالانکہ جو واقعہ پیش آیا، اس میں سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ حق بجانب تھے، کیونکہ سیدنا سلمان، سیدنا صہیب اور سیدنا بلال کے تبصرے کا مطلب یہ تھا کہ ابو سفیان کو مشرف باسلام ہونے سے پہلے قتل ہو جانا چاہیے تھا، جبکہ یہ تبصرہ اتنا مناسب نہیں تھا، کیونکہ اب سیدنا ابو سفیان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسلمان ہو چکے تھے۔