Blog
Books
Search Hadith

نیک آدمی کے لیے مناسب غِنٰی کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۳۳۹)۔ عَنْ مَعْبَدٍ الْجُھَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: ((کَانَ مُعَاوِیَۃُ ( ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَلَّمَا یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَیْئًا وَیَقُوْلُ: ھٰؤُلائِ الْکَلِمَاتُ قَلَّمَا یَدَعَھُنَّ اَوْ یُحَدِّثُ بِھِنَّ فِی الْجُمْعِ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: یَوْمَ الْجُمُعَۃِ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہٖخَیْرًایُفَقِّھْہُ فِیْ الدِّیْنِ، وَاِنَّ ھٰذَا الْمَالَ حُلْوٌ خَضِرٌ فَمَنْ یَّاْخُذْہُ بِحَقِّہِ یُبَارَکْ لَہُ فِیْہِ، وَاِیَّاکُمْ وَالتَّمَادُحَ فَاِنَّہُ الذَّبْحُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۷۱)

۔ سیدنا معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کوئی حدیث بیان کرتے تھے تو زیادہ تر یہ بھی بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اس کو دین میں فقہ عطا کر دیتا ہے اور یہ مال د دولت شیریں اور سر سبز و شادات یعنی پر کشش ہے، پس جو شخص اس کو اس کے حق کے ساتھ لے گا، اس کے لیے اس میں برکت کی جائے گی اور ایک دوسرے کی تعریف سے بچو، کیونکہیہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
Haidth Number: 9339
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۳۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۷۴۳ (انظر: ۱۶۸۴۶)

Wazahat

فوائد:… مسند احمد محقق کے لحاظ سے حدیث کی ابتدائی عبارت کا مفہوم یہ واضح ہوتا ہے: معاویہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کم ہی کچھ بیان کرتے تھے اور جمعہ کے دن نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کییہ حدیث کم ہی بیان کرنا چھوڑتے تھے… (عبداللہ رفیق)