Blog
Books
Search Hadith

ناپسندیدہ امور پر مطلق طور پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۹۳۶۱)۔ عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لا اَحَدَ اَصْبَرُ عَلٰی اَذًییَسْمَعُہُ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، اِنَّہُ یُشْرِکُ بِہٖوَیَجْعَلُ لَہُ الْوَلَدَ، وَھُوَ یُعَافِیْھِمْ وَیَدْفَعُ عَنْھُمْ وَیَرْزُقُھُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۹۸۶۶)

۔ سیدنا ابو موسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی بھی نہیں ہے، جو سنی ہوئی تکلیف پر اللہ تعالیٰ کی بہ نسبت زیادہ صبر کرنے والا ہو، بندہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرتا ہے اور اس کے لیے اولاد کر دعویٰ کر دیتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ پھر بھی ان کو عافیت دیتا ہے، ان کا دفاع کرتا ہے اور ان کو رزق عطا کرتا ہے۔
Haidth Number: 9361
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۶۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۸۰۴ (انظر: ۱۹۶۳۳)

Wazahat

Not Available