Blog
Books
Search Hadith

آنکھوں سے محروم ہو جانے پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان

۔ (۹۳۸۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، رَفَعَہُ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ: مَنْ اَذْھَبْتُ عَیْنَیْہِ فَصَبَرَ وَاحْتَسَبَ، لَمْ اَرْضَ لَہُ بِثَوَابٍ دَوْنَ الْجَنَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۵۸۷)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں جس آدمی سے اس کی آنکھیں سلب کر لوں اور وہ ثواب کی نیت سے صبر کرے تو اس کے ثواب میں جنت سے کم پر راضی نہیں ہوں گا۔
Haidth Number: 9385
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۸۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ الترمذی: ۲۹۳۲ (انظر: ۷۵۹۷)

Wazahat

فوائد:… قوتِ بینائی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، اگر آدمی کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ گہرا تعلق نہ ہو تو اس نعمت کے بغیر زندگی اندھیر ہے، ہاں اگر اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط ہو اور اس نعمت پر شکر اور صبر کیا جائے تو پھر اس کا صلہ بھی بہت بڑا ہے۔