Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ جس آدمی کو بیماری نیک عمل کرنے سے روک دے، اس کے لیے اس عمل کا ثواب لکھا جاتا ہے

۔ (۹۳۸۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا اَحَدٌ مِنَ النَّاسِ یُصَابُ بِبَلائٍ فِیْ جَسَدِہِ، اِلاَّ اَمَرَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْمَلائِکَۃَ الَّذِیْنَیَحْفَظُوْنَہُ، فَقَالَ: اکْتُبُوْا لِعَبْدِیْ کُلَّ یَوْمٍ وَلَیْلَۃٍ مَا کَانَ یَعْمَلُ مِنْ خَیْرٍ، مَا کَانَ فِیْ وِثَاقِیْ۔)) (مسند احمد: ۶۴۸۲)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کسی آدمی کو اس کے جسم میں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی نگرانی کرنے والے فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ میرا بندہ دن رات میں جو نیک عمل کرتا تھا، تم اس وقت تک وہی عمل لکھتے رہو، جب تک یہ میری قید میں ہے۔
Haidth Number: 9386
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۸۶) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الدارمی: ۲/ ۳۱۶، والحاکم: ۱/ ۳۴۸، وابن ابی شیبۃ: ۳/ ۲۳۰ (انظر: ۶۴۸۲)

Wazahat

فوائد:… آدمی باقاعدگی کے ساتھ جو اعمالِ صالحہ سرانجام دے رہا ہو، اگر بیماری کی وجہ سے اس کی روٹین متاثر ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ثواب پورا ملتا رہتا ہے۔