Blog
Books
Search Hadith

بچوں کی وفات پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان

۔ (۹۳۹۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌،قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ مُسْلِمَیْنِیَمُوْتُ لَھُمَا ثَـلَاثَۃٌ مِّنَ الْوَلَدِ، لَمْ یَبْلُغُوْا الْحِنْثَ، اِلاَّ کَانُوْا لَہُ حِصْنًا حَصِیْنًا مِنَ النَّارِ۔)) فَقِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! فَاِنْ کَانَا اثْنَیْنِ؟ قَالَ: ((وَاِنْ کَانَا اثْنَیْنِ۔))، فَقَالَ اَبُوْذَرٍّ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! لَمْ اُقَدِّمْ اِلاَّ اثْنَیْنِ؟ قَالَ: ((وَاِنْ کَانَا اثْنَیْنِ۔)) قَالَ: فَقَالَ اُبَیُّ بْنُ کَعْبٍ اَبُوْ الْمُنْذِرِ سَیِّدُ الْقُرَّائِ: لَمْ اُقَدِّمْ اِلاَّ وَاحِدًا؟ قَالَ: فَقِیْلَ لَہُ: وَاِنْ کَانَ وَاحِدًا، فَقَالَ: ((اِنَّمَا ذَاکَ عِنْدَ الصَّدْمَۃِ الْاُوْلٰی۔)) (مسند احمد: ۳۵۵۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مسلمان میاں بیوی کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں تو وہ ان کے لیے جہنم سے مضبوط قلعہ ہوں گے۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر دو بچے ہوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگرچہ دو ہوں۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے تو صرف دو ہی بھیجے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگرچہ دو ہوں۔ سید القراء ابو المنذر سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میرا تو صرف ایک بچہ فوت ہوا ہے؟ ان کوجواباً کہا گیا: اگرچہ ایک بچہ ہو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ اجر صرف اس وقت ملتا ہے، جب صدمہ کے شروع میں صبر کیا جائے۔
Haidth Number: 9397
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۳۹۷) تخریج: اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ، فیہ ضعف وانقطاع، محمد بن ابی محمد لایعرف، وابوعبیدۃ بن عبد اللہ لم یسمع من ابیہ عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، أخرجہ الترمذی: ۱۰۶۱، وابن ماجہ: ۱۶۰۶(انظر: ۳۵۵۴)

Wazahat

فوائد:… جونہی آدمی غم والی خبر سنتا ہے، اسی وقت سے یہ حکم جاری ہوتا ہے کہ وہ صبر کرے، نوحہ نہ کرے اور اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والی کوئی بات نہ کہے۔