Blog
Books
Search Hadith

بچوں کی وفات پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان

۔ (۹۴۱۰)۔ عَنْ اَبِیْ ثَعْلَبَۃَ الْاَشْجَعِیِّ، قَالَ: قُلْتُ: مَاتَ لِیْیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! وَلَدَانِ فِی الْاِسْلامِ، فَقَالَ: ((مَنْ مَاتَ لَہُ وَلَدَانِ فِی الْاِسْلامِ اَدْخَلَہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ الْجَنَّۃَ بِفَضْلِ رَحْمَتِہِ اِیَّاھُمَا۔)) فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ لَقِیَنِیْ اَبُوْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: فَقَالَ: اَنْتَ الَّذِیْ قَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ فِی الْوَلَدَیْنِ مَا قَالَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَقَالَ: لَاَنْ یَکُوْنَ قَالَہُ لَہُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا غُلِّقَتْ عَلَیْہِ حِمْصُ وَفِلَسْطِیْنُ۔ (مسند احمد: ۲۷۷۶۲)

۔ سیدنا ابو ثعلبہ اشجعی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے دو بچے اسلام میں فوت ہو چکے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس شخص کے دو بچے اسلام میں فوت ہو جائیں، اللہ تعالیٰ ان بچوں پر رحمت کرنے کی وجہ سے اس شخص کو بھی جنت میں داخل کر دے گا۔ بعد میں جب سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مجھے ملے تو انھوں نے مجھ سے کہا: تم وہ آدمی ہو، جن کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے والدین کے بارے میں خوشخبری سنائی تھی؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: اگر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ بات میرے لیے فرماتے تو یہ بات مجھے ان چیزوں سے زیادہ پسند ہوتی، جن پر حمص اور فلسطین کو بند کیا گیا۔
Haidth Number: 9410
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۱۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ عمر بن نبھان، أخرجہ الطبرانی: ۲۲/ ۶۰۱ (انظر: ۲۷۲۲۰)

Wazahat

فوائد:… حمص اور فلسطین اور ان کے خزانوں کامالک بننا مراد ہے۔