Blog
Books
Search Hadith

بچوں کی وفات پر صبر کرنے کی ترغیب اور اس کے ثواب کا بیان

۔ (۹۴۱۳)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ مُسْلِمَیْنِیَمُوْتُ لَھُمَا ثَلاثَۃُ اَوْلَادٍ لَمْ یَبْلُغُوْا الْحِنْثَ، اِلاَّ اَدْخَلَھُمَا اللّٰہُ وَاِیَّاھُمْ بِفَضْلِ رَحْمَتِہِ الْجَنَّۃَ، وَقَالَ: یُقَالُ لَھُمْ: اُدْخُلُوْا الْجَنَّۃَ، قَالَ: فَیَقُوْلُوْنَ حَتّٰییَجِیْئَ اَبَوَانَا، قَالَ ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ، فَیَقُوْلُوْنَ مِثْلَ ذٰلِکَ، فَیُقَالُ لَھُمْ: اُدْخُلُوْا الْجَنَّۃَ اَنْتُمْ وَاَبَوَاکُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۰۶۳۰)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس مسلمان میاں بیوی کے تین نابالغ بچے فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ اپنی بڑی رحمت سے ان کو ان کے بچوں سمیت جنت میں داخل کر دے گا، جب ان بچوں سے کہا جائے گا کہ جنت میں داخل ہو جاؤ، وہ کہیں گے: ہمارے والدین آ لیں، (پھر داخل ہوں گے)، تین مرتبہ ان سے یہ بات کہی جائے گی، وہ یہی جواب دیں گے، بالآخر ان سے کہا جائے گا: تم بھی اور تمہارے والدین بھی، سب جنت میں داخل ہو جاؤ۔
Haidth Number: 9413
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۱۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین، أخرجہ النسائی: ۴/ ۲۵ (انظر: ۱۰۶۲۲)

Wazahat

Not Available