Blog
Books
Search Hadith

مصیبت میں مبتلاہونے والے کی دعا کا بیان

۔ (۹۴۲۱)۔ عَنْ اُمِّ سَلَمَۃَ، اَنَّ اَبَا سَلَمَۃَ حَدَّثَھَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا اَصَابَتْ اَحَدَکُمْ مُصِیْبَۃٌ فَلْیَقُلْ {اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ} اَللّٰھُمَّ عِنْدَکَ اَحْتَسِبُ مُصِیْبَتِیْ فَأْجُرْنِیْ فِیْھَا، وَاَبْدِلْنِیْ بِھَا خَیْرًا مِنْھَا۔)) فَلَمَّا قُبِضَ اَبُوْ سَلَمَۃَ خَلَفَنِیَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ اَھْلِیْ خَیْرًا مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۱۶۴۵۴)

۔ سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کسی کو کوئی مصیبت لاحق ہو تو وہ کہے: {اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ} اَللّٰھُمَّ عِنْدَکَ اَحْتَسِبُ مُصِیْبَتِیْ فَأْجُرْنِیْ فِیْھَا، وَاَبْدِلْنِیْ بِھَا خَیْرًا مِنْھَا۔ (بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بیشک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! میں اپنی مصیبت پر تجھ سے ثواب کی امید رکھتا ہوں، پس مجھے اس میں اجر عطا فرما اور اس کا بہترین متبادل عطا فرما) سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: پس جب سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ فوت ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے عوض میں مجھے بہترین خاوند عطا کیا۔
Haidth Number: 9421
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۲۱) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ الترمذی: ۳۵۱۱، وابن ماجہ: ۱۵۹۸ (انظر: ۱۶۳۴۳)

Wazahat

فوائد:… سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اپنے خاوند سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی وفات کے بعد ام المؤمنین بن گئی تھیں۔