Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے ثواب اور ان کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں تیار کیے گئے اجر ِ عظیم اور ہمیشہ کی نعمت کا بیان

۔ (۹۴۵۴)۔ عَنْ اَبِی سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِنَّ الْمُتَحَابِّیْنَ لَتُرٰی غُرَفُھُمْ فِی الْجَنَّۃِ کَالْکَوْکَبِ الطَّالِعِ الشَّرَقِیِّ اَوِالْغَرَبِیِّ فَیُقَالُ: مَنْ ھٰؤُلائِ فَیُقَال: ھٰؤُلَائُ الْمُتَحَابُّوْنَ فِی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۱۸۵۱)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے لیے آپس میں محبت کرنے والوں کے جنت میں بالا خانے اس طرح نظر آئیں گے، جیسے مشرق یا مغرب میں طلوع ہونے والا ستارہ نظر آتا ہے، پس جب کہا جائے گا کہ یہ لوگ کون ہیں، تو جواب دیا جائے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے والے ہیں۔
Haidth Number: 9454
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۵۴) تخریج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، ابو حازم لم یسمع من ابی سعید (انظر: ۱۱۸۲۹)

Wazahat

Not Available