Blog
Books
Search Hadith

کسی ساتھی کی زیارت اور اس کے مریض ہو جانے کی صورت میں اس کی تیمارداری کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۹۴۶۸)۔ (وعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ عَادَ مَرِیْضًا لَمْ یَزَلْ فِیْ خُرْفَۃِ الْجَنَّۃِ۔))، قِیْلَ: وَمَا خُرْفَۃُ الْجَنَّۃِ؟ قَالَ: ((جَنَاھَا۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۴۸)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی تیمارداری کی، وہ اتنی دیر جنت کے چنے ہوئے میوے میں رہا۔ کسی نے کہا: جنت کے خُرْفَۃ سے کیا مراد ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا چنا ہوا میوہ۔
Haidth Number: 9468
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۶۸) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… لیکن ہمارے ہاں بڑی مصیبتیہ ہے کہ ہم تیمار داری اور عیادت جیسا عظیم حق ادا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور اسلام کو بنیاد نہیں بناتے، بلکہ اپنے ذاتی تعلقات اور شخصی مراسم کو سامنے رکھتے ہیں۔ ہم اس شخص کی تیمارداری کرنے کے لیے جائیں گے، جس کے ساتھ ہمارا کوئی دنیوی تعلق ہے یا جو ہماری عیادت کرنے کے لیے آیا ہو گا یا جو مالدار ہو گا، ایسے تعلق کو مسکراہٹوں اور احسانات کا تبادلہ کہتے ہیں۔ بیچ میں للہیت کا فقدان ہے۔ ایسے لوگ شاذ و نادر ہیں جو اپنے بھائی کی تیمارداری کرنے کے لیے اسلام کو بنیاد بناتے ہیں۔ حضرت جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((انْطَلِقُوْا بِنَا إِلَی الْبَصِیْرِ الَّذِی فِی بَنِیْ وَاقِفٍ نَعُوْدُہُ۔)) قَالَ: وَکَانَ رَجُلاً أَعْمٰی۔ ہمیں اس صاحبِ بصیرت آدمی کے پاس لے چلو جو بنو واقف قبیلے کا ہے، تاکہ ہم اس کی تیمار داری کر سکیں۔ اور وہ نابینا آدمی تھا۔ (أخرجہ أبوسعید بن الأعرابی فی معجمہ : ۱۳۳/۱، صحیحہ:۵۲۱) بیمار آدمی کا حق ہے کہ دوسرے لوگ اس کی تیمار داری کریں۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یہ حق ادا کرنے میں اعلی و ادنی اور امیر و غریب کا کوئی امتیاز نہیں کرتے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم انسانیت کا احترام کریں، نہ کہ مال ومنال اور اپنے دوستانہ جذبات کا، بیمار پرسی کرنا باعث ِ اجر و ثواب عمل ہے۔