Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر مریض کی عیادت کرنے کی ترغیب اور اس عمل کے ثواب کا بیان

۔ (۹۴۷۴)۔ عَنْ ھَارُوْنَ بْنِ اَبِیْ دَاوٗدَ،حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، قَالَ: اَتَیْتُ اَنَسَ بْنَ مَالِکٍ، فَقُلْتُ: یَا اَبَاحَمْزَۃَ، اِنَّ الْمَکَانَ بَعِیْدٌ وَنَحْنُ یُعْجِبُنَا اَنْ نَعُوْدَکَ، فَرَفَعَ رَاْسَہَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ : ((اَیُّمَا رَجُلٍ یَعُوْدُ مَرِیْضًا فاِنّمَا یَخُوْضُ فِی الرَّحْمَۃِ، فَاِذَا قَعَدَ عِنْدَ الْمَرِیْضِ غَمَرَتْہُ الرَّحْمَۃُ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: یارَسُوْلَ اللّٰہِ! ھٰذَا لِلصَّحِیْحِ الَّذِیْیَعُوْدُ الْمَرِیْضَ، فَالْمَرِیْضُ مَا لَہُ؟ قَالَ: ((تُحَطُّ عَنْہُ ذُنُوْبُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۸۱۳)

۔ ابو داود کہتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا اور کہا: اے ابو حمزہ! گھر تو دور ہے، لیکن ہمیں یہ بات بڑی اچھی لگتی ہے کہ ہم تمہاری عیادت کریں، انھوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: جو آدمی کسی مریض کی تیمار داری کرنے کے لیے جاتاہے، وہ رحمت میں داخل ہوتاہے، اور جب اس مریض کے پاس بیٹھ جاتا ہے تو رحمت اس کو ڈھانپ لیتی ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ثواب تو عیادت کرنے والے صحت مند کے لیے ہے، مریض کے لیے کیا اجر ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
Haidth Number: 9474
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۷۴) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۸۸۴۶ (انظر: ۱۲۷۸۲)

Wazahat

Not Available