Blog
Books
Search Hadith

مریض کے لیے دعائیہ کلمات کہنے کی اور وہ کلمات ادا کرنے کی ترغیب کا بیان،جو مریض خود کہے گا

۔ (۹۴۸۲)۔ عَنْ اُمِّ سَلْمَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((اِذَا حَضَرْتُمُ الْمَیِّتَ، اَوِالْمَرِیْضَ، فَقُوْلُوْا: خَیْرًا، فَاِنَّ الْمَلَائِکَۃَیُؤَمِّنُوْنَ عَلٰی مَاتَقُوْلُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۷۵)

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میتیا مریض کے پاس حاضر ہو تو خیر والی باتیں کیا کرو، کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو، اس پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔
Haidth Number: 9482
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۸۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۹۱۹ (انظر: ۲۶۷۳۹)

Wazahat

فوائد:… یعنی میت کے پاس رحمت و مغفرت کی دعا کی جائے، لواحقین کو صبر کی اور جزع و فزع سے بچنے کی تلقین کی جائے اور مریض کے پاس شفا کی دعا کی جائے اور صحت و عافیت کی خوشخبری سنا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس حدیث کا باقی ماندہ حصہ یہ ہے: فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَۃَ أَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا سَلَمَۃَ قَدْ مَاتَ، قَالَ: ((قُولِی اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی وَلَہُ وَأَعْقِبْنِی مِنْہُ عُقْبٰی حَسَنَۃً۔)) قَالَتْ فَقُلْتُ فَأَعْقَبَنِی اللّٰہُ مَنْ ہُوَ خَیْرٌ لِی مِنْہُ مُحَمَّدًا ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ … سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: جب میرے خاوند سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ فوت ہوئے تو میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک ابوسلمہ فوت ہو گیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر تو یہ دعا کر: اے اللہ! مجھے اور اس کو بخش دے اور مجھے اس کا اچھا بدلہ دے۔ پس اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے عوض ایسا بدلہ دیا، جو میرے لیے اس کی بہ نسبت بہت اچھا تھا، یعنی محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔