Blog
Books
Search Hadith

مریض کے لیے دعائیہ کلمات کہنے کی اور وہ کلمات ادا کرنے کی ترغیب کا بیان،جو مریض خود کہے گا

۔ (۹۴۸۳)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَخَلَ عَلٰی اَعْرَابِیٍّیَعُوْدُہُ وَھُوَ مَحْمُوْمٌ، فَقَالَ: ((کَفَّارَۃٌ وَطَھُوْرٌ۔))، فَقَالَ الْاَعْرَابِیُّ: بَلْ حُمّٰی تَفُوْرُ، عَلٰی شَیْخٍ کَبِیْرٍ، تُزِیْرُہُ الْقُبُوْرَ، فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَتَرَکَہُ۔ (مسند احمد: ۱۳۶۵۱)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بدّو کو بخارتھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کی عیادت کرنے کے لیے اس کے پاس گئے اور فرمایا: کفارہ بننے والا ہے اور پاک کرنے والا ہے۔ لیکن اس بدّو نے کہا: نہیں، بلکہ یہ بخار ہے، جو بوڑھے آدمی پر ابل رہا ہے اور اس کو قبریں دکھا رہا ہے، اس کییہ بات سن کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہو گئے اور اس کو چھوڑ کر چلے گئے۔
Haidth Number: 9483
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۸۳) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۱۳۶۱۶)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس بدّو کی بے صبری اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پر راضی نہ ہونے کو ناپسند کیا اور چل دیئے۔ معلوم ہوا کہ مریض کے پاس یہ دعا پڑھنی چاہیے: کَفَّارَۃٌ وَطَھُوْرٌ (یہ بیماری گناہوں کا کفارہ بننے والی ہے اور پاک کرنے والی ہے)۔