Blog
Books
Search Hadith

بہترین اور بدترین مجلسوں کا بیان

۔ (۹۴۹۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْمَجَالِسُ بِالْاَمَانَۃِ اِلَّا ثَلَاثَۃَ مَجَالِسَ، مَجْلِسٌ یُسْفَکُ فِیْہِ دَمٌ حَرَامٌ، وَمَجْلِسٌ یُسْتَحَلُّ فِیْہِ فَرْجٌ حَرَامٌ، وَمَجْلِسٌ یُسْتَحَلُّ فِیْہِ مَالٌ مِنْ غَیِْرِ حَقٍّ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۴۹)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجالسیں امانت کے ساتھ ہوتی ہیں، ما سوائے تین مجلسوں کے، (۱) وہ مجلس جس میں حرام خون بہایا جائے، (۲) وہ مجلس جس میں حرام شرمگاہ کو حلال سمجھ لیا جائے اور (۳) وہ مجلس جس میں بغیر کسی حق کے مال کو حلال سمجھا جائے۔
Haidth Number: 9492
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۴۹۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن اخی جابر بن عبدا للہ، أخرجہ ابوداود: ۴۸۶۹(انظر: ۱۴۶۹۳)

Wazahat

فوائد:… مجلسیں امانت ہی ہوتی ہیں، لیکن جب کسی مسلمان یا مجلس کے شرّ سے دوسرے کو نقصان پہنچنے کا امکان ہو تو پھر اس قدر راز کو فاش کرنا ضروری ہے کہ لوگوں کو اس نقصان سے بچایا جا سکے۔