Blog
Books
Search Hadith

حائضہ کی گود میں قرآن مجید کی تلاوت کے جواز اور ایسی خاتون کے مسجد میں داخل ہونے کے حکم کا بیان

۔ (۹۵۴)۔عَنْ مَنْبُوْذٍ عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ: کُنْتُ عِنْدَ مَیْمُوْنَۃَ فَأَتَاہَا ابْنُ عَبَّاسٍ، فَقَالَتْ: یَا بُنَیَّ! مَالَکَ شَعِثًا رَأْسُکَ؟ قَالَ: أُمُّ عَمَّارٍ مُرَجِّلَتِیْ حَائِضٌ، قَالَتْ: أَیْ بُنَیَّ! وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ؟ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَدْخُلُ عَلٰی اِحْدَانَا وَہِیَ حَائِضٌ فَیَضَعُ رَأْسَہُ فِی حِجْرِہَا فَیَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَہِیَ حَائِضٌ، ثُمَّ تَقُوْمُ اِحْدَانَا بِخُمْرَتِہِ فَتَضَعُہَا فِی الْمَسْجِدِ وَہِیَ حَائِضٌ، أَیْ بُنَیَّ! وَأَیْنَ الْحَیْضَۃُ مِنَ الْیَدِ؟ (مسند أحمد: ۲۷۳۴۶)

ام منبوذ کہتی ہیں: میں سیدہ میمونہؓ کے پاس تھی، سیدنا ابن عباسؓ ان کے پاس آئے، انھوںنے ان سے پوچھا: میرے بیٹے! کیا وجہ ہے کہ تیرا سر پراگندہ ہے؟ انھوں نے کہا: ام عمار میرے سر کی کنگھی کرتی تھیں اور وہ آج کل حائضہ ہیں۔ سیدہ نے کہا: اے میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ ہم میں سے کسی کے پاس آتے، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس کی گود میں سر رکھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرتے تھے، اسی طرح وہ کھڑی ہوتی اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کی چٹائی آپ کے لیے مسجد میں بچھاتی، جبکہ وہ حائضہ ہوتی، میرے بیٹے! حیض کا ہاتھ سے کیا تعلق ہے؟
Haidth Number: 954
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۴) تخریج: مرفوعہ صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ ام منبوذ۔ أخرجہ النسائی: ۱/ ۱۴۷، ۱۹۲(انظر: ۲۶۸۱۰)

Wazahat

Not Available