Blog
Books
Search Hadith

مجلس میں موجود لوگوں کے ساتھ خاص آداب

۔ (۹۵۰۹)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہُ خَرَجَ عَلٰی اَصْحَابِہٖ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَھُمْ حِلَقٌ) فَقَالَ: ((مَالِیْ اَرَاکُمْ عِزِیْنَ؟)) وَھُمْ قُعُوْدٌ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۶۶)

۔ سیدنا جابر بن سمرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے صحابہ کے پاس گئے، ایک روایت میں ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور وہ حلقوں کی صورت میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ تم مجھے مختلف گروہوں کی صورت میں نظر آ رہے ہو۔ جبکہ وہ بیٹھے ہوئے تھے۔
Haidth Number: 9509
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۰۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۳۰ (انظر: ۲۰۸۷۴)

Wazahat

فوائد:… امام نووی نے کہا: اس حدیث ِ مبارکہ میں گروہ بندی سے منع کیا گیا ہے اور اکٹھا ہونے، پہلی صفوں کو مکمل کرنے اور صفوں میںملنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (شرح النووی لمسلم: ۴/ ۱۵۳) بہتریہ ہے کہ اس حدیث کو درج ذیل حدیث کے مفہوم پر محمول کیا جائے: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: وَنَھٰی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ التَّحَلُّقِ قَبْلَ الصَّلَاۃِیَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ … نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جمعہ کے دن نماز سے پہلے حلقے بنانے سے منع کیا ہے۔ (ابو داود: ۹۹۱، نسائی: ۷۰۷) اسی طرح نماز سے پہلے حلقے بنانا بھی منع ہو گا۔ اگر ان دو صورتوں کے علاوہ تعلیم و تربیت کے لیے مختلف حلقوں اور مجلسوں میں بیٹھنا پڑے تو جائز ہو گا۔