Blog
Books
Search Hadith

مجلس کو برخاست کرتے وقت کے اذکار کا بیان

۔ (۹۵۱۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ جَلَسَ فِیْ مَجْلِسٍ کَثُرَ فِیْہِ لَغَطُہُ فَقَالَ قَبْلَ اَنْ یَّقُوْمَ: سُبْحَانَکَ رَبَّنَا وَبِحْمِدَکَ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ ثُمَّ اَتُوْبُ اِلَیْکَ، اِلَّا غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ مَا کَانَ فِیْ مَجْلِسِہِ ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۰۴۲۰)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی ایسی مجلس میں بیٹھا، جس میں اس کی لغویات بہت زیادہ ہوں اور پھر وہ اس مجلس سے اٹھنے سے پہلے یہ کلمات ادا کر لے سُبْحَانَّکَ رَبَّنَا وَبِحْمِدَکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ ثُمَّ اَتُوْبُ اِلَیْکَ (تو پاک ہے، اے ہمارے ربّ! تو ہی معبودِ برحق ہے، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور پھر تیری طرف رجوع کرتا ہوں) تو اس سے اس مجلس میں جو کچھ ہوا ہو گا، اس کو بخش دیا جائے گا ۔
Haidth Number: 9519
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۱۹) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الترمذی: ۳۴۳۳، وأخرجہ بنحوہ ابوداود: ۴۸۵۸ (انظر: ۱۰۴۱۵)

Wazahat

Not Available