Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب دینے اور اس کی فضیلت اور ایسا کرنے والے کے ثواب کابیان

۔ (۹۵۲۶)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَضْرَمِیِّ، قَالَ: اَخْبَرَنِیْ مَنْ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ مِنْ اُمَّتِیْ قَوْمًا یُعْطَوْنَ مِثْلَ اُجُوْرِ اَوَّلِھِمْ، یُنْکِرُوْنَ الْمُنْکِرَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۶۸)

۔ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میری امت میں بعض لوگ ایسے بھی ہوں گے کہ جن کو پہلے والے لوگوں کے اجر کی طرح ثواب دیا جائے گا، وہ برائی کا انکار کرتے ہوں گے۔
Haidth Number: 9526
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۲۶) تخریج: حسن لغیرہ (انظر: ۲۳۱۸۱)

Wazahat

فوائد:… اگرچہ برائی کا انکار نہ کرنے میں سستی اور اسلامی حمیت کے کم پڑ جانے کا بھی دخل ہوتا ہے، لیکن اس معاملے میں اصل رکاوٹ لوگوں کا ظاہری مقام و مرتبہ ہے، ہم اس سستی کو شرمانے سے تعبیر کرتے ہیں، جو دراصل ایسی بزدلی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے اسلام کا پاس و لحاظ نہیں رکھا جاتا۔