Blog
Books
Search Hadith

نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے واجب ہونے، ایسا کرنے پر ابھارنے اور اس معاملے میں سختی کا بیان

۔ (۹۵۳۵)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعالٰی لَیَسْاَلُ الْعَبْدَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰییَقُوْلَ : مَامَنَعَکَ اِذْ رَاَیْتَ الْمُنْکَرَ تُنْکِرُہُ؟ فاِذَا لَقَّنَ اللّٰہُ عَبْدًا حُجَّتَہُ قَالَ: یَا رَبِّ وَثِقْتُ بِکَ وَفَرِقْتُ مِنَ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۲۶۵)

۔ سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ قیامت والے دن بندے سے مختلف امور کے بارے میں پوچھے گا، یہاں تک کہ وہ یہ سوال بھی کرے گا کہ جب تو نے برائی دیکھی تھی تو کس چیز نے تجھے اس کو انکار کرنے سے روک دیا تھا؟ پس جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ذہن میں اس کی دلیل بٹھائے گا تو وہ کہے گا: اے میرے ربّ! میں نے تجھ پر اعتماد کیا اور لوگوں سے ڈر گیا۔
Haidth Number: 9535
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۳۵) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابویعلی: ۱۳۴۴ (انظر: ۱۱۲۴۵)

Wazahat

فوائد:… ممکن ہے کہ بعض حالات و ظروف کے پیشِ نظر بندے کا عذر قبول ہو جائے۔