Blog
Books
Search Hadith

اس واجب کو ادا نہ کرنے والی ہر امت کی ہلاکت کا بیان

۔ (۹۵۴۰)۔ عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ جَرِیْرٍ، عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَا مِنْ قَوْمٍ یَعْمَلُوْنَ بِالمْعَاصِیْ، وَفِیْھِمْ رَجُلٌ اَعَزُّ مِنْھُمْ وَاَمْنَعُ لَا یُغَیِّرُوْنَ، اِلَّا عَمَّھُمُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ بِعِقَابٍ اَوْ قَالَ: اَصَابَھُمُ الْعِقَابُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۴۲۹)

۔ سیدنا جریر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب لوگ نافرمانیاں کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک ایسا آدمی بھی موجود ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عزت والا ہوتا ہے اور اس کے لیےیہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ ان کو اس برائی سے روک سکے، لیکن وہ روکتا نہیں ہے، تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر عام سزا نازل کر دیتا ہے۔
Haidth Number: 9540
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۴۰) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۲۳۷۹(انظر: ۱۹۲۱۶)

Wazahat

فوائد:… خاندانوں کے سربراہوں کی سب سے بڑی ذمہ دارییہ ہے کہ وہ اپنے ماتحت افراد کو خیر کے قریب کریں اور ان کو شرّ سے دور رکھیں، جبکہ یہ ذمہ داری ادا کرنے والے مسئولین عنقا بن چکے ہیں۔