Blog
Books
Search Hadith

اس واجب کو ادا نہ کرنے والی ہر امت کی ہلاکت کا بیان

۔ (۹۵۴۵)۔ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَثَلُ الْقَائِمِ عَلٰی حُدُوْدِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَالْمُدْھِنِ فِیْھَا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَالْوَاقِعُ فِیْھَا) کَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَھَمُوْا عَلٰی سَفِیْنَۃٍ فِی الْبَحْرِ فَاَصَابَ بَعْضُھُمْ اَسْفَلَھَا وَاَصَابَ بَعْضُھُمْ اَعَلَاھَا، فَکَانَ الَّذِیْنَ فِیْ اَسْفَلِھَا یَصْعَدُوْنَ فَیَسْتَقُوْنَ الْمَائَ فَیَصُبُّوْنَ عَلَی الَّذِیْنَ فِیْ اَعْلَاھَا، فَقَالَ الَّذِیْنَ فِیْ اَعْلَاھَا: لَا نَدَعُکُمْ تَصْعَدُوْنَ فَتُؤُذُوْنَنَا، فَقَالَ الَّذِیْنَ فِیْ اَسْفَلِھَا: فَاِنَّا نَنْقُبُھَا مِنْ اَسْفَلِھَا فَنَسْتَقِیْ، قَالَ: فَاِنْ اَخَذُوْا عَلٰی اَیْدِیْھِمْ فَمَنَعُوْھُمْ نَجَوْا جَمِیْعًا وَاِنْ تَرَکُوْھُمْ غَرَقُوْا جَمِیْعًا۔)) (مسند احمد: ۱۸۵۵۱)

۔ سیدنا نعمان بن بشیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی حدود کو قائم کرنے اور ان کو پھلانگنے والے کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے، جنھوںنے سمندری سفر کرنے کے لیے کشتی کے بارے میں قرعہ اندازی کی، بعض اس کے نچلے حصے میں آ گئے اور بعض اوپر والے حصے میں، نچلے حصے والے پانی لینے کے لیے اوپر والے حصے کی طرف چڑھتے تھے اور اوپر والوں پر پانی گر جاتا تھا، پس انھوں نے کہا: ہم تم کو اس طرح نہیں چھوڑیں گے کہ تم اوپر چڑھتے رہو اور ہمیں تکلیف دو، یہ سن کر نیچے والوں نے کہا: تو پھر ہم پانی حاصل کرنے کے لیے نیچے سے سوراخ کر لیتے ہیں، پس اگر اوپر والوں نے ان کے ہاتھوں کو پکڑ کر ان کو ایسا کرنے سے روک لیا تو وہ سارے کے سارے نجات پا جائیں گے اور اگر انھوں نے اُن کو اُن کے حال پر چھوڑ دیا تو سار غرق ہو جائیں گے۔
Haidth Number: 9545
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۴۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۶۸۶(انظر: ۱۸۳۶۱)

Wazahat

فوائد:… اہل علم کو ان کی ذمہ داری سمجھانے کے لیے بڑی واضح مثال بیان کی گئی ہے، جبکہ حدیث میں بیان کی گئی مثال کا انجام غرق تھا اور تبلیغ کی ذمہ داری ادا نہ کرنے والوں کا انجام ہمیشہ کی ناکامی ہے۔ نَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ۔