Blog
Books
Search Hadith

حائضہ عورت کے جسم اور کپڑوں کے پاک ہونے کا بیان، الّا یہ کہ وہ جگہ جہاں خون لگا ہوا ہو

۔ (۹۶۰)۔عَنْ حُذَیْفَۃَ (بْنِ الْیَمَانِ)ؓ قَالَ: بِتُّ بِآلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃً فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُصَلِّیْ وَعَلَیْہِ طَرَفُ اللِّحَافِ وَعَلٰی عَائِشَۃَ طَرَفُہُ وَہِیَ حَائِضٌ لَا تُصَلِّیْ۔ (مسند أحمد: ۲۳۷۸۸)

سیدنا حذیفہ بن یمانؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے آلِ رسول کے ساتھ ایک رات گزاری، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے لگے، جبکہ لحاف کا ایک کنارہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ پر تھا اور دوسرا کنارہ سیدہ عائشہؓ پر تھا، جبکہ وہ حائضہ تھیں اور نماز نہیں پڑھتی تھیں۔
Haidth Number: 960
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۶۰) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۳۳۹۶)

Wazahat

Not Available