Blog
Books
Search Hadith

ثلاثیات کا بیان

۔ (۹۵۸۱)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَسْتَقِیْمُ اِیْمَانُ عَبْدٍ حَتّٰییَسْتَقِیْمَ قَلْبُہُ، وَلَا یَسْتَقِیْمُ قَلْبُہُ حَتّٰییَسْتَقِیْمَ لِسَانُہُ، وَلَا یَدْخُلُ رَجُلٌ الْجَنَّۃَ لَا یَاْمَنُ جَارُہُ بَوَائِقَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۷۹)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کسی آدمی کا ایمان اس وقت تک درست نہیں ہو سکتا، جب تک اُس کا دل درست نہیں ہوتا اور کسی کا دل اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتا، جب تک اس کی زبان راہِ راست پر نہیں آ جاتی اور ایسا شخص تو جنت میں داخل نہیں ہوگا کہ جس کے شرور سے اُس کا ہمسایہ امن میں نہیں ہوتا۔
Haidth Number: 9581
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۸۱) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف علی بن مسعدۃ الباھلی، أخرجہ البیھقی فی الشعب : ۵۰۰۵، والطبرانی فی الاوسط : ۶۵۵۹(انظر: ۱۳۰۴۸)

Wazahat

فوائد:… دل، زبان اور اعضائ، ہر ایک کے ساتھ ایمان کا تعلق ہے۔ اگر کوئی ہمسایہ اپنے کسی ہمسائے کی بدسلوکی کی وجہ سے تنگ ہے تو اس میں مرکزی کردار ظالم کی زبان کا ہو گا، اس حدیث میں پڑوسی کی خیرو بھلائی کو کامیابی و کامرانی کا معیار قرار دیا گیا ہے، وہ اس طرح کہ ایمان کی بنیاد دل کی راستی پر ہے، دل کی درستی کا دارمدار زبان کی اصلاح پر ہے اور زبان کی خیر و شرّ کا تعلق پڑوسی کے ساتھ حسنِ سلوک یا بدسلوکی سے ہے۔