Blog
Books
Search Hadith

عدد سے شروع ہونے والی ثلاثیات کا بیان

۔ (۹۵۹۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((عُرِضَ عَلَیَّ اَوَّلُ ثَلَاثَۃٍیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ، وَاَوَّلُ ثَلَاثَۃٍیَدْخُلُوْنَ النَّارَ، فَاَمَّا اَوَّلُ ثَلَاثَۃٍیَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ، فَالشَّھِیْدُ، وَعَبْدٌ مَمَلُوْکٌ اَحْسَنَ عِبَادَۃَ رَبِّہِ وَنَصَحَ لِسَیِّدِہِ،وَعَفِیْفٌ مُتَعَفِّفٌ ذُوْعَیَالٍ، وَاَمَّا اَوَّلُ ثَلَاثَۃٍیَّدْخُلُوْنَ النَّارَ فَاَمِیْرٌ مُسَلَّطٌ وَذُوْ ثَرْوَۃٍ مِنْ مَّالٍ لَایُعْطِیْ حَقَّ مَالِہِ، وَفَقِیْرٌ فَخُوْرٌ۔)) (مسند احمد: ۹۴۸۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے تین افراد اور سب سے پہلے جہنم میں داخل ہونے والے تین افراد مجھ پر پیش کیے گئے، پہلے پہل جنت میں داخل ہونے والے افراد یہ ہیں:(۱) شہید، (۲) وہ غلام جو اچھے انداز میں اپنے ربّ کی عبادت کرنے والا اور اپنے آقا کا خیر خواہ ہو، اور (۳) بچوں کے باوجود پاکدامن بننے والے اور پہلے پہل جہنم میں داخل ہونے والے تین افراد یہ ہیں: (۱) مسلط ہو جانے والا امیر، (۲) مال کا حق ادا نہ کرنے والا مالدار اور (۳) تکبر کرنے والا فقیر ۔
Haidth Number: 9591
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۹۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، عامر بن عقبۃ العقیلی لایُعرف، وکذا ابوہ لایُعرف، أخرجہ الطیالسی: ۲۵۶۷، وابن ابی شیبۃ: ۱۴/ ۱۲۴، والحاکم: ۱/ ۳۸۷ (انظر: ۹۴۹۲)

Wazahat

Not Available