Blog
Books
Search Hadith

عدد سے شروع ہونے والی ثلاثیات کا بیان

۔ (۹۵۹۳)۔ عَنْ سَھْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعَثَہُ قَالَ: ((اَنْتَ رَسُوْلِیْ اِلٰی اَھْلِ مَکَّۃَ قُلْ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ اَرْسَلَنِیْیَقْرَأُ عَلَیْکُمُ السَّلَامَ، وَیَاْمُرُکُمْ بِثَلَاثٍ لَا تَحْلِفُوْا بِغَیْرِ اللّٰہِ، وَاِذَا تَخَلَّیْتُمْ فَـلَا تَسْتَقْبِلُوْا الْقِبْلَۃَ وَلَا تَسْتَدْبِرُوْھَا، وَلَا تَسْتَنْجُوْا بِعَظْمٍ وَلَا بِبَعَرَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۸۰)

۔ سیدنا سہل بن حنیف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے بھیجا اور فرمایا: تو اہل مکہ کی طرف میرا قاصد ہے، ان کو کہنا: اللہ کے رسول نے مجھے بھیجا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تم لوگوں کو سلام کہا اور تین چیزوں کا حکم دیا: (۱)غیر اللہ کی قسم نہیں اٹھانی، (۲) قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرنا ہے نہ پیٹھ اور (۳) ہڈی اور مینگنی سے استنجاء نہیں کرنا۔
Haidth Number: 9593
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۹۳) تخریج: ما ورد فیہ من نھی صحیح، وھذا اسناد ضعیف، لضعف عبد الکریم بن ابی المخارق، ولجھالۃ الولید بن مالک ومحمدِ بن قیس، أخرجہ مختصرا الدارمی: ۱/ ۱۷۰، ورواہ الحاکم: ۳/ ۴۱۲ (انظر: ۱۵۹۸۴)

Wazahat

Not Available