Blog
Books
Search Hadith

عدد سے شروع ہونے والی ثلاثیات کا بیان

۔ (۹۵۹۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ حَوَالَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ نَجَا مِنْ ثَلَاثٍ فَقَدْ نَجَا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، مَوْتِیْ، وَالدَّجَّالِ، وَقَتْلِ خَلِیْفَۃٍ مُصْطَبِرٍ بِالْحَقِّ یُعْطِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۸۵۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن حوالہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تین چیزوں سے نجات پانے والا نجات پا جائے گا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے یہ جملہ تین دفعہ ارشاد فرمایا، (۱) میری وفات، (۲) دجال اور (۳) اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے خلافت کے حق پر ڈٹ جانے والے خلیفے کاقتل۔
Haidth Number: 9597
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۵۹۷) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۱۳۴، والحاکم: ۳/ ۱۰۱ (انظر: ۲۲۴۸۸)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات سے نجات پانے سے مراد یہ ہے کہ جو مسلمان اس وقت زندہ ہو، وہ اپنے دین پر استقامت اختیار کرے اور راہِ صواب پر چلتا رہے، یہاں تک کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جا ملے، نجات نہ پانے والا وہ شخص ہو گا، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات کے بعد فتنے میں مبتلا ہو جائے گا یا مرتدّ ہو جائے گا۔ ظاہریہی ہے کہ اس حدیث میں مذکورہ خلیفہ سے مراد سیدنا عثمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ہیں، کیونکہ وہ خلیفۂ برحق تھے اور مظلوماً شہید ہو گئے۔