Blog
Books
Search Hadith

حیض اور نفاس والی عورت کے غسل کی کیفیت

۔ (۹۶۴)۔عَنْ عَائِشَۃَؓ أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّہْرِ؟ فَقَالَ: ((خُذِیْ فِرْصَۃً مُمَسَّکَۃً فَتَوَضَّئِیْ بِہَا۔)) قَالَتْ: کَیْفَ أَتَوَضَّأُ بِہَا؟ قَالَ: ((تَوَضَّئِیْ بِہَا۔)) قَالَتْ: کَیْفَ أَتَوَضَّأُ بِہَا؟ ثُمَّ اِنَّ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَبَّحَ فَأَعْرَضَ عَنْہَا، ثُمَّ قَالَ: ((تَوَضَّئِیْ بِہَا۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: فَفَطِنْتُ لِمَا یُرِیْدُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَخَذْتُہَا فَجَذَبْتُہَا اِلَیَّ فَأَخْبَرْتُہَا بِمَا یُرِیْدُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم۔ (مسند أحمد: ۲۵۴۱۹)

سیدہ عائشہؓ سے روایت ہے کہ ایک خاتون، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں طہارت حاصل کرتے وقت کیسے غسل کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: کپڑے وغیرہ کا ایسا ٹکڑا لے، جس پر کستوری لگی ہوئی ہو اور اس کے ذریعے طہارت حاصل کر۔ اس نے کہا: اس کے ذریعے میں کیسے طہارت حاصل کروں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس کے ذریعے طہارت حاصل کر لے۔ وہ پھر کہنے لگی: میں اس کے ذریعے کیسے طہارت حاصل کروں؟ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سبحان اللہ کہا اور اس سے اعراض کیا اور پھر فرمایا: اس کے ذریعے طہارت حاصل کر لے۔ سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں: میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا مقصد سمجھ گئی، اس لیے میں نے اس خاتون کو اپنی طرف کھینچ لیا اور سمجھا دیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اس کو کیا فرمانا چاہ رہے تھے۔
Haidth Number: 964
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۶۴) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۱۵، ومسلم: ۳۳۲ (انظر: ۲۴۹۰۷)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت مختصر ہے، اگلی روایت میں تفصیل ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا مقصود یہ تھا کہ جب عورت حیض سے فارغ ہو تو وہ اپنی شرمگاہ پر کستوری جیسی خوشبو لگائے تاکہ خون کی بدبو ختم ہو جائے اور مزاج کے اندر نفاست آ جائے۔