Blog
Books
Search Hadith

عدد سے شروع ہونے والی ثلاثیات کا بیان

۔ (۹۶۰۰)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَمَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِثَلَاثٍ، وَنَھَانِیْ عَنْ ثَلَاثٍ، اَمَرَنِیْ ((بِرَکْعَتَیِ الضُّحٰی کُلَّ یَوْمٍ، وَالْوِتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ، وَصِیَامِ َثلَاثَۃِ اَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَھْرٍ، وَنَھَانِیْ عَنْ نَقْرِۃٍ کَنَقْرَۃِ الدِّیْکِ، وَاِقْعَائٍ کَاِقْعَائِ الْکَلْبِ، وَاِلْتِفَاتٍ کَاِلْتِفَاتِ الثَّعْلَبِ۔)) (مسند احمد: ۸۰۹۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے تین چیزوں کا حکم دیا اور تین چیزوں سے منع کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے ہر روز نمازِ چاشت پڑھنے، سونے سے پہلے نمازِ وتر ادا کرنے اور ہر ماہ میں تین روزے رکھنے کا حکم دیا اور مرغ کی طرح ٹھونگیں مارنے، (جلسہ میں) کتے کی طرح بیٹھنے اور (نماز میں) لومڑی کی طرح اِدھر اُدھر متوجہ ہونے سے منع فرمایا۔
Haidth Number: 9600
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۶۰۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف شریک بن عبد اللہ النخعی، ویزید بن ابی زیاد القرشی (انظر: ۸۱۰۶)

Wazahat

فوائد:… مرغ کی طرح ٹھونگیں مارنے سے مراد جلدی جلدی سجدے کرنا ہے۔ کتے کی طرح بیٹھنے سے یہ کیفیت مراد ہے: پنڈلیوں اور رانوں کو کھڑا کرکے سرینوں پر بیٹھنا اور ہاتھ زمین پر رکھنا۔ اس کو اِقْعَائ کہتے ہیں۔ اس حدیث میں جن چھ امور کا ذکر ہے، وہ دوسری احادیث سے ثابت ہیں۔