Blog
Books
Search Hadith

ثمانیات کا بیان

۔ (۹۶۳۶)۔ عَنْ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الْعَمَلِ اَفْضَلُ؟ قَالَ: ((اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَتَصْدِیْقٌ وَجِھَادٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ، وَحَجٌّ مَبْرُوْرٌ۔)) قَالَ الرَّجُلُ: اَکْثَرْتَ یارَسُوْلَ اللہِ! فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَلِیْنُ الْکَلَامِ، وَبَذْلُ الطَّعَامِ، وَسَمَاحٌ وَحُسْنُ خُلُقٍ۔)) قَالَ الرَّجُل: اُرِیْدُ کَلِمَۃً وَاحِدَۃً، قَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اذْھَبْ، فَـلَا تَتَّھِمُ اللّٰہَ نَفْسَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۶۷)

۔ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! افضل عمل کون سا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، تصدیق کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میںجہاد کرنا اور حج مبرور۔ اس بندے نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو زیادہ چیزوں کا ذکر کردیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر نرم کلام کرنا، کھانا کھلانا، درگزر کرنا اور حسن اخلاق۔ اس بندے نے کہا: میں تو صرف ایک کلمہ چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چلا جا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانی سے بچانا۔
Haidth Number: 9636
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۶۳۶) تخریج: حدیث محتمل للتحسین لشواھدہ (انظر: ۱۷۸۱۴)

Wazahat

فوائد:… اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانی سے بچانا یعنی اپنے معاملے کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے اور پھر اللہ تعالیٰ تیرے بارے میں جو فیصلہ کرے، اس پر راضی ہو جا۔ ہم نے ترجمہ میں سَمَاح کا صرف ایک معنی ذکر کیا ہے، اس کے مزید معانییہ ہیں: معاف کرنا، نرمی، چشم پوشی، فراخ دلی، سخاوت۔