Blog
Books
Search Hadith

عشاریات اور اس سے بھی زائد امور کا بیان

۔ (۹۶۳۸)۔ عَنْ اَبِیْ تَمِیْمَۃَ الْھُجَیْمِیِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِہِ قَالَ: لَقِیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیْ بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَسَاَلْتُہُ عَنِ الْمَعْرُوْفِ فَقَالَ: ((لَاتَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوْفِ شَیْئاً وَلَوْ اَنْ تُعْطِیَ صِلَۃَ الْحَبْلِ، وَلَوْ اَنْ تُعْطِیَ شِسْعَ النَّعْلِ، وَلَوْ اَنْ تُفْرِغَ مِنْْ دَلْوِکَ فِیْ اِنَائِ الْمُسْتَسْقِیْ، وَلَوْ اَنْ تُنَحِّیَ الشَّیْئَ مِنْْ طَرِیْقِ النَّاسِ یُؤْذِیْھِمْ، وَلَوْ اَنْ تَلْقٰی اَخَاکَ وَوَجْھُکَ اِلَیْہِ مُنْطَلِقٌ، وَلَوْ اَنْ تَلْقٰی اَخَاکَ فَتُسَلِّمَ عَلَیْہِ، وَلَوْ اَنْ تُؤْنِسَ الْوَحْشَانَ فِیْ الْاَرْضِ، وَاِنْ سَبَّکَ رَجُلٌ بِشَیْئٍیَعْلَمُہُ فِیْکَ وَاَنْتَ تَعْلَمُ فِیْہِ نَحْوَہُ فَلَاتَسُبَّہُ فَیَکُوْنَ اَجْرُہُ لَکَ وَوِزْرُہُ عَلَیْہِ، وَمَاسَرَّ اُذُنَکَ اَنْ تَسْمَعَہُ فَاعْمَلْ بِہٖ،وَمَاسَائَاُذُنَکَاَنْتَسْمَعَہُفَاجْتَنِبْہُ۔)) (مسنداحمد: ۱۶۰۵۱)

۔ ابو تمیمہ ہجیمی اپنی قوم کے آدمی سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ کے کسی راستے میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ملا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے نیکی کے بارے میںپوچھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی نیکی سر انجام دینے کو معمولی خیال نہ کرنا، اگرچہ (وہ نیکییہ ہو کہ تو کسی کو)رسی کا عطیہ دے دے، کسی کو جوتے کا تسمہ ہبہ کر دے،اپنے ڈول سے پانی مانگنے والے کے برتن میں پانی ڈال دے، لوگوںکے راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دے،اپنے بھائی کو خندہ پیشانی کے ساتھ ملے، اپنے بھائی سے ملاقات کرتے وقت سلام کہہ دے، خوف و گبھراہٹ میں مبتلا آدمی کا دل بہلا دے، اگر کوئی آدمی تیری کسی ایسی خامی کی بنا پر تجھے برا بھلا کہے، جس کو وہ جانتا ہے تو تو اس کو اس کے عیب کی بنا پر برا بھلا مت کہے، اس کاروائی کا اجر تیرے لیے ہو گا اور گناہ اس پر ہو گا، تیرا کان جس چیز کو سننا پسند کریں، اس پر عمل کر اور تیرے کان کو جس چیز کو سننا برا لگے، اس سے اجتناب کر۔
Haidth Number: 9638
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۶۳۸) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۴۰۸۴، والترمذی: ۲۷۲۲ (انظر: ۱۵۹۵۵)

Wazahat

فوائد:… نیکی نیکی ہے، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت سب سے قیمتی چیز ہے، اس کا تعلق بظاہر معمولی امور سے ہو یا غیر معمولی امور سے، اس لیے کسی نیکی کو کم اہمیت سمجھ کر نہ چھوڑا جائے۔