Blog
Books
Search Hadith

ایمان کی خصلتوں اور اس کی نشانیوں کا بیان

۔ (۹۷)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((وَالَّذِی نَفْسِیْ بِیَدِہِ! لَا یُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتَّی یُحِبَّ لِأَخِیْہِ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہِ مِنَ الْخَیْرِ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۶۶۴)

سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی بندہ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک اس طرح نہ ہو جائے کہ جو خیر و بھلائی وہ اپنے لیے پسند کرے، وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے۔
Haidth Number: 97
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۳، ومسلم: ۴۵(انظر: ۱۳۳۶۲۹)

Wazahat

فوائد: …اس حدیث میں اَلْخَیْرِ کے کلمے میں جامعیت پائی جاتی ہے، یہ کلمہ احکام شریعت کی تعمیل اور دنیوی و اخروی مباحات پر مشتمل ہے اور شریعت کے منع کردہ امور کو خارج کرتا ہے۔ یعنی مسلمان کا کامل اخلاق اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ جو دنیوی خیر و منفعت اور اخروی خیر و بھلائی اپنے لیے پسند کرتا ہے، اسے اپنے اسلامی بھائی کے لیے بھی پسند کرے اور جن بری چیز کو اپنے لیے پسند کرتا ہے، اسے اپنے بھائی کے حق میں بھی ناپسند کرے۔ چونکہ ہم ایسے دور سے گزر رہے ہیں، جس میں ظاہر پرستی، مادیت پرستی، مفاد پرستی، عجلت پسندی اور عدم برداشت ہے، ان اخلاقی بیماریوں کی وجہ سے ہمیں دوسروں کی خوشیاں پریشان اور دوسروں کی آزمائشیں خوش کر دیتی ہیں۔