Blog
Books
Search Hadith

نسب وغیرہ کے معاملے میں آباء پر مفاخرت کرنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۳۷)۔ عَنْ عُتَيِّ بْنِ ضَمْرَۃَ، عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ، اَنَّ رَجُلًا اِعْتَزٰی بِعَزَائِ الْجَاھِلیَّۃِ فَاَعَضَّہُ وَلَمْ یَکْـنِـہِ، فَنَظَرَ الْقُوْمُ اِلَیْہِ فَقَالَ لِلْقَوْمِ: اِنِّیْ قَدْ اَرٰی الَّذِیْ فِیْ اَنْفُسِکُمْ، اِنِّیْ لَمْ اَسْتَطِعْ اِلَّا اَنْ اَقُوْلَ ھٰذَا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَمَرَنَا: ((اِذَا سَمِعْتُمْ مَنْ یَعْتَزِیْ بِعَزَائِ الْجَاھِلیَّۃِ، فَاَعِضُّوْہُ وَلَا تَکْنُوْا۔)) (مسند احمد: ۲۱۵۵۳)

۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جاہلیت کی نسبت کے ساتھ منسوب ہوا، سیدنا ابی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس کو کہا کہ وہ اپنے باپ کی شرمگاہ کو چبائے اور انھوں نے بات کنایۃً نہیں کی، لوگوں نے (اس گالی کی وجہ سے) تعجب کے ساتھ ان کی طرف دیکھا، لیکن انھوں نے کہا: جو چیز تم اپنے نفس میں محسوس کر رہے ہو، میں اس کو جانتا ہوں، جبکہ میں صرف یہی کچھ کہنے کی طاقت رکھتا ہوں، کیونکہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں حکم دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ جب تم کسی شخص کو جاہلیت والی نسبتوں کی طرف منسوب ہوتے ہوئے دیکھو تو اشارہ کنایہ کیے بغیر اس کو کہو: تو اپنے باپ کی شرمگاہ چبائے۔
Haidth Number: 9737
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۳۷) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابن حبان: ۳۱۵۳، والنسائی فی الکبری : ۸۸۶۴ (انظر: ۲۱۲۳۳)

Wazahat

فوائد:… شیخ البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے کہا: خلیفۂ رسول سیدنا عمر بن خطاب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس حدیث پر عمل کیا اور کہا: جو بندہ اپنے قبائل پر فخر کرے، تو اسے کہہ دیا کرو کہ وہ اپنے باپ کی شرمگاہ چبائے۔(ابن ابی شیبہ)۔ (صحیحہ: ۲۶۹) شریعت ِ اسلامیہ کے نزدیک کسی فرد کے اعزاز و اکرام کی بنیاد اس کے تقوی پر ہے۔ جو جتنا متقی ہو گا وہ اتناہی معزز ومکرم ہو گا۔