Blog
Books
Search Hadith

ظلم، باطل اور ان دونوں پر مدد کرنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۶۹)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَحَاسَدُوْا، وَلَا تَنَاجَشُوْا، وَلَا تَبَاغَضُوْا، وَلَا تَدَابَرُوْا، وَلَا یَبِعْ اَحَدُکُمْ عَلٰی بَیْعِ اَخِیْہِ، وَکُوْنُوْا عِبَادَ اللّٰہِ اِخْوَانًا، الْمُسْلِمُ اَخُو الْمُسْلِمِ، لَایَظْلِمُہُ ، وَلَا یََخْذُلُہُ، وَلَا یَحْقِرُہُ، اَلتَّقْوٰی ھٰھُنَا، وَاَشَارَ بِیَدِہِ اِلٰی صَدْرِہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، حَسْبُ امْرِیئٍ مِنَ الشَّرِّ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: مِنَ الشِّرْکِ) اَنْ یَحْقِرَ اَخَاہُ الْمُسْلِمَ، کُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُہُ، وَمَالُہُ، وَعِرْضُہُ۔)) (مسند احمد: ۷۷۱۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، بیع نجش نہ کرو، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، باہمی قطع تعلقی اور دشمنی سے بچو، کوئی آدمی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے، اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اس کو رسوا کرتا ہے اور نہ اس کو حقیر سمجھتا ہے، تقوییہاں ہے، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے سینۂ مبارک کی طرف اشارہ کیا اور تین دفعہ یہ عمل دوہرایا، آدمی کو یہی شرّ (یا شرک) کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے، ہر مسلمان کا خون، مال اور عزت دوسرے ہر مسلمان پر حرام ہے ۔
Haidth Number: 9769
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۶۹) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۵۶۴ (انظر: ۷۷۲۷)

Wazahat

فوائد:… بیع نجش: وہ بیع ہوتی ہے، جس میں لوگ بڑھ چڑھ کر بولی لگاتے ہیں اور اشیاء کی قدرو قیمت بتانے میں مبالغہ اور فریب سے کام لیتے ہیں۔