Blog
Books
Search Hadith

ظلم، باطل اور ان دونوں پر مدد کرنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۷۳)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، رَفَعَہُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَثَلُ الَّذِیْیُعِیْنُ عَشِیْرَتَہُ عَلٰی غَیْرِ الْحَقِّ، مَثَلُ الْبَعِیْرِ رُدِّیَ فِیْ بِئْرٍ فَھُوَ یُمَدُّ بِذَنَبِہٖ۔)) (مسنداحمد: ۳۷۲۶)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو شخص اپنے رشتہ داروں کا ناحق چیز پر تعاون کرتا ہے، اس کی مثال اس اونٹ کی طرح ہے، جس کو کنویں میں گرا دیا جائے اور پھر اس کو اس کی دم سے کھینچا جائے۔
Haidth Number: 9773
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۷۳) تخریج: اسنادہ حسن عند من یصحح سماع عبد الرحمن من ابیہ، وضعیف عند من یقول: انہ لم یسمع منہ الاالیسیر، فقد مات ابوہ وعمرہ ست سنوات (انظر: ۳۷۲۶)

Wazahat

فوائد:… مراد یہ ہے کہ وہ آدمی ایسے اونٹ کی طرح ہلاک ہو جائے گا۔