Blog
Books
Search Hadith

ظلم، باطل اور ان دونوں پر مدد کرنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۷۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((ثَلَاثَۃٌ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُھُمْ، اَلْاِمَامُ الْعَادِلُ، وَالصَّائِمُ حَتّٰییُفْطِرَ، وَدَعْوَۃُ الْمَظْلُوْمِ تُحْمَلُ عَلَی الْغَمَامِ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ، وَتُفْتَحُ لَہُ اَبْوَابُ الْسَمَائِ، وَیَقُوْلُ الرَّبُّ عَزَّوَجَلَّ: وَعِزَّتِیْ، لَاَنْصُرَنَّکَ وَلَوْ بَعْدَ حِیْنٍ۔)) (مسند احمد: ۹۷۴۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان تین افراد کی دعا ردّ نہیں جاتی: عادل حکمران، روزے دار جب افطاری کرے اور مظلوم کی دعا تو بادلوں پر اٹھا لی جاتی ہے اور اس کے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں ضرور ضرور تیری مدد کروں گا، اگرچہ کچھ وقت کے بعد ہی ہو۔
Haidth Number: 9776
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۷۶) تخریج: حدیث صحیح بطرقہ وشواھدہ دون قولہ: یوم القیمۃ ، وھذا اسناد ضعیف لجھالۃ ابی مدلۃ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۷۵۲، والترمذی: ۳۵۹۸ (انظر: ۹۷۴۳)

Wazahat

Not Available