Blog
Books
Search Hadith

مسلمان سے قطع تعلقی کرنے، اس کو گھبرانے اور نقصان پہنچانے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۹۰)۔ عَنْ وَقَّاصِ بْنِ رَبِیْعَۃَ، اَنَّ الْمُسْتَوْرِدِ حَدَّثَھُمْ، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ اَکَلَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ اَکْلَۃً۔ وَقَالَ مَرَّۃً: اُکْلَۃً، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یُطْعِمُہُ مِثْلَھَا مِنْ جَھَنَّمَ، وَمَنِ اکْتَسٰی بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ثَوْبًا فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَکْسُوْہُ مِثْلَہُ مِنْ جَھَنَّمَ، وَمَنْ قَامَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ مَقَامَ سُمْعَۃٍ، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْمُ بِہٖمَقَامَسُمْعَۃٍیَّوْمَ الْقِیَامَۃِ)) (مسند احمد: ۱۸۱۷۴)

۔ سیدنا مستورد بن شداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان (کی غیبتیا اس کی توہینیا اس کو اذیت پہنچا کر) کوئی لقمہ کھایا، اللہ تعالیٰ اس کو اسی کی طرح کا لقمہ جہنم سے کھلائے گا، جس نے کسی مسلمان (کی اہانت کرنے کا) لباس پہنا، اللہ تعالیٰاس کو اسی کی مثل کا لباس جہنم سے پہنائے گا اور جو آدمی کسی آدمی کی وجہ سے شہرت والے مقام پر کھڑا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کو قیامت والے دن شہرت کے مقام پر کھڑا کریں گے۔
Haidth Number: 9790
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۹۰) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۸۸۱ (انظر: ۱۸۱۷۴)

Wazahat

فوائد:… ابن اثیر نے النھایۃ میں پہلے دو جملوں کا مفہوم یہ بیان کیا: ایک آدمی کسی کا دوست بنتا ہے، پھر وہ اس کے دشمن کے پاس جا کر اسی دوست پر عیب جوئی کرتا ہے، تاکہ وہ اس بنا پر اس کو کوئی انعام وغیرہ دے کر دنیوی فائدہ پہنچائے۔ جو آدمی کسی کی وجہ سے شہرت والے مقام پر کھڑا ہو، اس کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی مال و منال اور جاہ و حشمت والے لوگوںمیں کوئی مقام بنا کر تقوی و صلاحیت کا اظہار کرے، تاکہ اسے بھی مال مل جائے اور اس کا مرتبہ بھی بلند ہو۔