Blog
Books
Search Hadith

مسلمان سے قطع تعلقی کرنے، اس کو گھبرانے اور نقصان پہنچانے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۹۲)۔ عَنْ اَبِیْ بَکْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَتٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلٰی قَوْمٍ یَتَعَاطَوْنَ سَیْفًا مَسْلُوْلًا، فَقَالَ: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ فَعَلَ ھٰذَا، اَوَ لَیْسَ قَدْ نَھَیْتُ عَنْ ھٰذَا؟)) ثُمَّ قَالَ: ((اِذَا سَلَّ اَحَدُکُمْ سَیْفَہُ فَنَظَرَاِلَیْہِ، فَاَرَادَ اَنْ یُنَاوِلَہُ اَخَاہُ فَلْیُغَمِّدْہُ ثُمَّ یُنَاوِلَہُ اِیَّاہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۷۰۰)

۔ سیدنا ابو بکرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ایسی قوم کے پاس آئے جو ننگی تلوار لے دے رہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آدمی پر لعنت کرے جو اس طرح کرتا ہے، کیا میں نے تم کو ایسا کرنے سے منع نہیں کیا تھا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی تلوار ننگی کر کے اس کو دیکھے اور پھر وہ دوسرے کو پکڑانا چاہے تو اس کو چاہیے کہ اس کو کسی چیز میں ڈھانک کر دے۔
Haidth Number: 9792
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۹۲) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۲۹۰ (انظر:۲۰۴۲۹ )

Wazahat

فوائد:… مسلمان کی حفاظت کے لیےیہ حکم دیا جا رہا ہے، تاکہ نادانستہ طور پر بھی تلوار کسی کو لگ نہ جائے۔