Blog
Books
Search Hadith

جاسوسی کرنے اور سوئے ظن رکھنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۷۹۴)۔ عَنْ ثَوْبَانَ، مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تُؤْذُوْا عِبَادَ اللّٰہِ، وَلَا تُعَیِّرُوْھُمْ، وَلَا تَطْلُبُوْا عَوْرَاتِھِمْ، فَاِنَّہُ مَنْ طَلَبَ عَوْرَۃَ اَخِیْہِ الْمُسْلِمِ، طَلَبَ اللّٰہُ عَوْرَتَہُ، حَتّٰییَفْضَحَہُ فِیْ بَیْتِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۶۵)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ کے بندوں کو نہ تکلیف دو، نہ ان کو عار دلاؤ اور نہ ان کے عیوب تلاش کرو، کیونکہ جس نے اپنے بھائی کا عیب تلاش کیا، اللہ تعالیٰ اس کے عیب کے پیچھے پڑ جائے گا حتی کہ وہ اس کو اس کے گھر کے اندر ذلیل کر دے گا۔
Haidth Number: 9794
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۷۹۴) تخریج: صحیح لغیرہ (انظر: ۲۲۴۰۲)

Wazahat

فوائد:… اللہ اکبر، کتنی حرمت ہے صاحب ِ اسلام کی، کاش ہمارا مزاج یہ بن جاتا کہ ہم اپنی اصلاح کرتے اور دوسروں کے مثبت پہلو دیکھ کر ان کی قدر کرتے۔