Blog
Books
Search Hadith

اس غِنٰی سے ڈرانے کا بیان، جس کے ساتھ حرص ہو

۔ (۹۸۰۷)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَااَخْشٰی عَلَیْکُمُ الْفَقْرَ، وَلَکِنْ اَخْشٰی عَلَیْکُمُ التَّکَاثُرَ، وَمَا اَخْشٰی الْخَطَاَ، وَلَکِنْ اَخْشٰی عَلَیْکُمُ الْعَمَـدَ۔)) (مسند احمد: ۸۰۶۰)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے تم پر فقیری کا ڈر نہیں ہے، بلکہ کثرت کی طلب کا ڈر ہے، اور مجھے بغیر ارادے کے غلطی کر جانے کا ڈر نہیں ہے، بلکہ تمہارے بارے میں جان بوجھ کر نافرمانی کرنے کا ڈر ہے۔
Haidth Number: 9807
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۸۰۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الحاکم: ۲/۵۳۴، وابن حبان: ۳۲۲۲ (انظر: ۸۰۷۴)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ فقر کی مضرّت ، غِنٰی کی مضرّ ت سے کم ہے، کیونکہ فقر کی تکلیف کا تعلق دنیا سے ہے اور غِنٰی اکثر و بیشتر دین کو نقصان پہنچاتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {کَلَّا ٓ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰٓی۔ اَنْ رَّاٰہُ اسْتَغْنٰی} … ہر گز نہیں، بے شک انسان یقینا حد سے نکل جاتا ہے۔ اس لیے کہ وہ اپنے آپ کو دیکھتا ہے کہ غنی وہ ہوگیا ہے۔ (سورۂ علق: ۶، ۷)