Blog
Books
Search Hadith

خاوند اور اس کی بیوی اور خادم اور اس کے آقا کے درمیان جدائی ڈالنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۸۵۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ، عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَیْسَ مِنَّا مَنْ حَلَفَ بِالْاَمَانَۃِ، وَمَنْ خَبَّبَ عَلَی امْرَئٍ زَوْجَتَہُ، اَوْ مَمْلُوْکَہُ فَلَیْسَ مِنَّا۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۶۸)

۔ سیدنا بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے امانت کی قسم اٹھائی، وہ ہم میں سے نہیں ہے، اسی طرح جس نے کسی عورت کو اس کے خاوند کے خلاف اور کسی غلام کواس کے آقا کے خلاف بھڑکایا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
Haidth Number: 9850
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۸۵۰) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابوداود: ۳۲۵۳ (انظر: ۲۲۹۸۰)

Wazahat

فوائد:… امانت کے مختلف معانی ہیں، جیسے اطاعت، عبادت، امان، اعتماد وغیرہ۔ بندے کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی قسم اٹھائے، امانت تو اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔