Blog
Books
Search Hadith

نسب پر بھروسہ کرتے ہوئے عمل چھوڑ دینے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۸۵۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ النَّبیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((یا بَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ،یَا بَنِیْ ھَاشِم، اِشْتَرُوْا اَنْفُسَکُمْ مِنَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ، لَا اَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا،یَا اُمَّ الزُّبَیْرِ عَمَّۃَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ،یَا فَاطَمَۃُ بِنَتَ مُحَمَّدٍ، اشْتَرُوْا اَنْفُسَکُمْ لَا اَمْلِکُ لَکُمْ مِنَ اللّٰہِ شَیْئًا، سَلَانِیْ مِنْ مَّالِیْ۔)) (مسند احمد: ۹۱۶۶)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے بنی عبد المطلب! اے بنی ہاشم! اپنے نفسوں کو اللہ تعالیٰ سے خرید لو، میں تمہارے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں گا، اے نبی کی پھوپھی ام زبیر! اے فاطمہ بنت محمد! اپنے نفسوں کو خرید لو، میں اللہ تعالیٰ کے ہاں تمہارے لیے کسی چیز کا مالک نہیں بن سکتا، البتہ میرے مال سے سوال کر سکتی ہو۔
Haidth Number: 9856
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۸۵۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۵۲۷، ومسلم: ۲۰۶ (انظر: ۹۱۷۷)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ آخرت میں نجات پانے کے معاملے میں کسی کو اس کے نسب سے فائدہ نہیں ہو گا۔