Blog
Books
Search Hadith

کثرت ِ کلام سے ترہیب اور خاموشی کا بیان

۔ (۹۸۶۰)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ، عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مِنْ حُسْنِ اِسْلَامِ الْمَرْئِ تَرْکُہُ مَا لَا یَعْنِیْہِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۷)

۔ سیدنا حسین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بندے کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ لایعنی چیزوں کو چھوڑ دے۔
Haidth Number: 9860
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۸۶۰) تخریج: حسن بشواھدہ، أخرجہ الترمذی: ۲۳۱۸ (انظر: ۱۷۳۷)

Wazahat

فوائد:… اسلام کا یہ سنہری قانون ہے کہ جس چیز میں مسلمان کا دنیوی اور اخروی فائدہ نہ ہو، وہ اس میں دخل نہ دے، سب سے زیادہ عافیت، سکون اور سلامتی اسی میں ہے۔