Blog
Books
Search Hadith

ان لوگوں کا بیان، جن کو جھوٹا قرار دیا گیا ہے

۔ (۹۸۹۶)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اَکْذَبُ النَّاسِ الصُّنَّاعُ)) (مسند احمد: ۹۲۸۵)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں میں سب سے زیادہ جھوٹا کاریگر اور ہنر مند ہوتا ہے۔
Haidth Number: 9896
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۸۹۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لابھام الراوی عن ابی ھریرۃ (انظر: ۹۲۹۶)

Wazahat

فوائد:… پچھنے لگانے والے، قصاب،سنار، کاریگر ،رنگ ساز اور دوسرے ہنر مند لوگوں کے پیشے جائز اور درست ہیں، ان کو ناپسندیدہ قرار دینے کی وجہ یہ ہے کہ سینگی لگانے والے اور قصاب کو گندے امور میں ملوث رہنا پڑتا ہے اور دوسرے پیشوں اور صنعتوں والوں کی اکثریت دھوکہ اور ملاوٹ کرتی ہے اور ان کا معاملہ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور کا مصداق ہوتا ہے۔