Blog
Books
Search Hadith

مذاق کا بیان، نیزاس میں جھوٹ بولنے سے ترہیب کا بیان

۔ (۹۹۱۳)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ حَیْدَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ : ((وَیْلٌ لِلَّذِیْیُحَدِّثُ الْقَوْمَ ثُمَّ یَکْذِبُ لِیُضْحِکَھُمْ، وَیْلٌ لَہُ وَوَیْلٌ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۲۷۰)

۔ سیدنا معاویہ بن حیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے ہلاکت ہے، جو لوگوں سے بات کرتا ہے اور ان کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔
Haidth Number: 9913
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۹۱۳) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۴۹۹۰ (انظر: ۲۰۰۲۱)

Wazahat

فوائد:… عوام تو کجا، خواص بھی مذاق میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے واقعات بیان کرنے سے اجتناب نہیں کرتے، جبکہ بڑی وعید بیان کی گئی ہے۔